تازہ تر ین

منشیات کیس میں ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر اشتہاری قرار

نئی دہلی:(ویب ڈیسک ) بھارتی خصوصی عدالت نے بالی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر گوسوامی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ جاری کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ملوث بھارتی اداکارہ ممتا اور ان کے شوہر گوسوامی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں جب کہ دونوں کی جائیداد کو بھی فوری ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب 45 سالہ اداکار ممتا کلکرنی نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے وزیر داخلہ ششما سوراج سے بھی اس کیس میں مدد طلب کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مہاراشٹر پولیس کے خلاف انکوائری کا حکم دے، اس کا نام بلاوجہ اس کیس میں شامل کیا جا رہا ہے جب کہ وہ بے قصور ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے سے گرفتار افراد نے ممتا اور اس کے شوہر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain