لاہور :(ویب ڈیسک ) مادھوری ڈکشٹ اور امیتابھ بچن بالی وڈ کے دونوں بڑے نام ہیں لیکن آج تک مادھوری امیتابھ کے مقابل کسی بھی فلم میں مرکزی کردار میں نظر نہیں آئیں اور ایسا کیوں ہے بالآخر آج اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔مادھوری ڈکشٹ اور امیتابھ بچن کا نام کسی طور پر تعارف کا محتاج نہیں، دونوں ہی اداکاروں نے اپنی اداکاری سے بالی وڈ پر راج کیا اور کئی بلاک بسٹرڈ فلمیں دیں لیکن کوئی نہیں جانتا کہ مادھوری ڈکشٹ نے آج تک امیتابھ بچن کے مد مقابل کسی بھی فلم میں مرکزی کردار ادا کیوں نہیں کیا، آج اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔مادھوری اب تک صرف 2 یا 3 فلموں میں ہی امیتابھ کے ساتھ چھوٹے موٹے کردار میں نظر آئیں لیکن مادھوری نے بطورہیروئن کبھی بھی امیتابھ کے ساتھ کام نہیں کیا اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انیل کپور نہیں چاہتے تھے کہ مادھوری امیتابھ کے ساتھ کام کریں کیونکہ ایک وقت تھا جب مادھوری کی فلمیں فلاپ ہورہی تھیں اور کوئی بھی بالی وڈ ہیرو ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھا ایسے میں انیل کپور مسیحا بن کر ا?ئے اور انہوں نے مادھوری کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دی، بس اس کے بعد دونوں اداکاروں نےایک سے بڑھ کر ایک بلاک بسٹرڈ فلمیں دیں۔ایک کے بعد بلاک بسٹرڈ فلمیں دینے کے بعد مادھوری کو انیل کپور کے نام کے ساتھ منسوب کیا جانے لگا اور انیل بھی ہر ہدایت کار اور پروڈیوسر سے فلم میں مادھوری کو لینے پر اصرار کرتے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور سمجھتے تھے کی مادھوری کا کیرئیر ان کی وجہ سے بنا اور شاید یہی وجہ ہے کہ انیل نے مادھوری کو امیتابھ کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنے دیا۔