ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کپور کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کپور سیف علی خان کے گھر میں منعقد ایک تقریب میں مدعو تھے جہاں وہ اور سارہ علی خان خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ تقریب کے اختتام پر فوٹو گرافرز کی جانب سے کیمرے میں محفوظ کی گئی تصاویر میں ہرشوردھن کار میں بیٹھے خوشگوار موڈ میں سارہ سے کچھ کہتے نظر آرہے ہیں جبکہ سارہ بھی ان کی بات پر ہنس رہی ہیں۔دونوں اداکار کچھ بھی کہیں لیکن یہ تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ دونوں کے درمیان رشتے کی نوعیت دوستی سے کچھ زیادہ ہے لیکن ابھی تک دونوں نے اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ہرشوردھن اور سارہ کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی دونوں کو ایک ریستوران میں ڈنر کرتے ہوئے بھی دیکھا جا چکا ہے۔سارہ علی خان بہت جلد ابھیشیک کپور کی فلم ”کیدار ناتھ“ میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دینے جا رہی ہیں، سارہ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہدایت کاروں میں کرن جوہر بھی شامل تھے تاہم سارہ نے کسی کو بھی ترجیح نہ دیتے ہوئے ابھیشیک کپور کی فلم سائن کی۔