تازہ تر ین

برطانیہ میں عام انتخابات کا دنگل, کس کا پلڑا بھاری؟, اہم خبر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے عام انتخابات کے لئے آج ووٹنگ ہوگی۔ 650 سیٹوں کے مقابلے کے لئے درجنوں سیاسی جماعتوں کے 3303 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ کسی بھی پارٹی کو پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے 326 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔انتخابات میں11خواتین سمیت 30 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے عام انتخابات 2017ءآج ہوں گے، انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں نے11خواتین سمیت30 پاکستانیوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری کی گئی امیدواروں کی فہرست کے مطابق برطانیہ کی حزبِ مخالف کی جماعت لیبر پارٹی نے دیگر جماعتوں کی نسبت زیادہ خواتین اور پاکستانی نڑاد شہریوں کو ٹکٹ دیے ہیں۔لیبر پارٹی کی نمائندگی کرنے والی پاکستانی نڑاد خواتین امیدواروں میں برمنگھم سے شبانہ محمود، بولٹن سے یاسمین قریشی اور ٹوٹنگ سے روزینہ الین خان شامل ہیں۔ان انتخابات میں دائیں بازو کی کنزرویٹو پارٹی اور بائیں بازو کی لیبر پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی نژاد شہریوں کو ٹکٹ دینے والی سیاسی جماعتوں میں لیبر پارٹی سر فہرست ہے جس نے 14پاکستانیوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس نے 9، حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے 6 اور سکاٹش نیشنل پارٹی نے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو ٹکٹ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain