ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے نامور گلوکار اوراداکارہمیش ریشمیا اور ان کی اہلیہ کومل نے 22 سالہ شادی شدہ زندگی کا خاتمہ کرتے ہوئے باقاعدہ طلاق لے لی۔بھارتی فلم انڈسٹری کوکئی سپر ہٹ گیت اورفلمیں دینے والے بالی ووڈ کے مقبول ترین گلوکار ہمیش ریشمیا کی فنی زندگی تو کامیابی سے ہمکنار ہے لیکن ان کی گھریلو زندگی گزشتہ کئی عرصے سے ناکامی کا شکار تھی،لہٰذا انہوں نے اپنی 22 سالہ شادی کا اختتام کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ سے باقاعدہ طلاق حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش ریشمیا اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ برس دسمبر میں ممبئی ہائی کورٹ سے طلاق کیلئے رجوع کیا تھا اور اب باقاعدہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے ،علیحدگی کے بعد ہمیش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”اکثر اوقات زندگی میں باہمی احترام سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے ،میں نے اور میری اہلیہ کومل نے باہمی رضامندی کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور ہمیں اس فیصلے پر کوئی پشیمانی نہیں ہے ہم اب بھی ایک دوسرے کے خاندان کو وہی عزت دیں گے جیسے پہلے دیتے تھے،کومل ہمیشہ میری فیملی کا حصہ رہے گی“۔دوسری جانب ان کی اہلیہ کومل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیش اور میرے درمیان کچھ مسائل پیدا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے اس رشتے کا خاتمہ ضروری تھا لیکن ہم آج بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں،دونوں کا ایک بیٹا سوئم ہے جو فی الحال اپنے والد کے ساتھ ہی رہے گا۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دونوں کی علیحدگی کا ذمہ دار اداکارہ سونیا کپور کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیش اور سونیا کی بڑھتی نزدیکیاں دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ بنی۔