لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب نے یکم جولائی سے محصول چونگیوں کی بحالی کے لئے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے۔ محصول چونگیوں سے صوبہ بھر میں ہونے والی آمدن کا تخمینہ 25 ارب روپے سے زائد کا لگایا گیا ہے۔ اس رقم سے نہ صرف بلدیاتی اداروں کے ملازموں کو تنخواہوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے میں مدد ملے گی بلکہ محصول چونگیوں میں سے ہونے والی آمدن میں سے 50 فیصد رقم ان بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ زبردستی وصولیوں کے ماہر پرانے گرگوں نے چونگیوں کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لئے سیاسی شخصیات سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور سیاسی ڈیروں پر تحفے تحائف بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چونگیوں کا نظام ازسر نو تشکیل دینے کے لئے بھی کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ اجناس کی آمدورفت کے اخراجات بڑھنے پر مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مذکورہ حکومتی فیصلے پر شہریوں، تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
چونگی سسٹم شروع