لاہور (بلال عقیل) قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف پرفارمنس نے پوری دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے ، بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان ٹیم ہی نہیں تھی جو کہ بھارت کے خلاف دکھائی دی تھی ، قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف 124 سکور سے بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم اور خاص طور پر ون ڈے کپتان سرفراز احمد کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت نے سب کے منہ بند کر کے رکھ دیے لیکن ایک سوال ابھی بھی سب کے دماغ میں گردش کر رہا ہے کہ قومی ٹیم کو بھارت سے بری شکست کیوں ہوئی ، قومی ٹیم کی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں فارمیٹ میں فارمنس ناقص رہی جس نے قوم کو بہت مایوس کیا۔ ، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آیا اور قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف ناکامی پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی کہا گیا لیکن بعد میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی جائے گی ، آخر کیا وجوہات تھی جس کی بنا پر کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی یا پھر کرکٹ بورڈ میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ہار پر مطمئین ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین تو شہریار خان ہیں لیکن اس کی کمان نجم سیٹھی کے ہاتھ میں جن کو پی سی بی کا اگلا چئیرمین بھی کہا جارہا ہے ، ایک طر ف بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھا جائے لیکن یہی سیاسی لوگ کھیلوں میں سیاست کرکے لاکھوں روپے اپنی جیب میں رکھتے ہیں جس سے ہماری کرکٹ دن بدن تنزلی کا شکار ہے ، 2013 جون میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں نجم سیٹھی نے بطور چئیرمین انٹری ماری تو ان پر خاصے سوالات اٹھائے گئے لیکن ذیادہ دیر تک اپنے عہدے پر فائز نہ رہ سکے ، کچھ عرصے کے بعد نجم سیٹھی کو پھر سے چئیرمین پی سی بی کا عہدہ دے دیا گیا لیکن دو ماہ بعد مئی 2014 میں شہریار خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنادیا گیا اور نجم سیٹھی کوبورڈ میں کورننگ بورڈ ممبر کی حیثیت سے عہدے پر فائز کیا ، اس کے بعد سے قومی ٹیم ایک جگہ کھڑی نہ ہوسکی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ قومی ٹیم ون ڈے میں نوے نمبر تک جاکر اس وقت آٹھویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ ٹیسٹ میں پہلے نمبر سے چھٹے نمبر پر جاچکی ہے ، بورڈ ممبران نے قومی ٹیم کی اس ناقص پرفارمنس پر کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جبکہ ملک میں کرکٹ شائقین میں کمی آتی جارہی ہے اور آنے والے وقتوں میں شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے افغانستان سے بھی نیچے چلے جانا ہے کیونکہ بورڈ انتظامیہ کی حکمت عملی سمجھ سے باہر ہے ، نجم سیٹھی جن کا کرکٹ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ان کو کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے جبکہ جو سابق کرکٹرز ہیں جن کی پاکستان کرکٹ کے لیے بے جا خدمات ہیں ان کو اس سے دور رکھا جارہا ہے اور سیاسی لوگوں کو آگے لایا جارہا ہے جس سے ملک میں کرکٹ کا مستقبل داو¾ پر لگ گیا ، شائقین کرکٹ کی حکومت پاکستان سے یہی گزارش ہے کہ کرکٹ ایک واحد کھیل ملک میں رہ گیا ہے جس کو عوام شوق سے دیکھتی ہے اور اس میں دلچسپی لیتی ہے تو لہٰذا اس کھیل کو سیاست کی نظر نہ کیاجائے اور ایسے لوگوں کو آگے لایا جائے جن کو کرکٹ کی تھوڑی بہت سمجھ ہو اور اس ملک میں کرکٹ کا ٹیلنٹ پھر سے بحال کیا جائے تاکہ پاکستان آنے والے وقتوں میں دنیائے کرکٹ کی اچھی ٹیموں میں شمار ہو ۔