تازہ تر ین

ایٹمی قوت پاکستان کے ٹراماسنٹر کے باہر کھڑی چاند گاڑی میں بچے کا جنم

گوجرانوالہ(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہسپتال کے گائنی وارڈ کے عملے کی بے حسی کی انتہا،ڈلیوری کیلئے آنیوالی خا تون کو واپس گھر بھجوا دیا ،ٹراما سینٹر کے با ہر کھڑی چاند گاڑی مےں خا تون نے بچے کو جنم دےدےا، تفصےلات کے مطابق الیا س کا لو نی کے محنت کش الیاس کی بیوی سدرہ کو ڈلیوری کیس کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لا یا گیا جہاں عملے نے خا تون کو دو روز بعد آنے کا کہہ کر گھر بھجوا دیا، سدرہ کو اس کے اہلخا نہ واپس گھر لیجا نے کیلئے ٹراما سینٹر کے با ہر پہنچے تو اسے شدید تکلےف شروع ہو گئی اس دوران ورثا نے اسے ٹراما سینٹر کے با ہر کھڑی چاند گاری مےں بٹھا یا جہاں پر اس نے بیٹے کو جنم دیدیا ،واقعہ کیخلا ف خا تون کے ورثا نے گا ئنی وارڈ عملے کیخلا ف شدید احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ عملے نے خا تون کا چیک اپ کئے بغیر ہی اسے دو روز بعد آنے کا کہہ کر واپس گھر بھجوا دیا تھا ٹراما سینٹر کے با ہر ہی بچے کی پیدائش ہو گئی ورثا نے مطا لبہ کیا کہ مریضوں کے سا تھ نا روا سلوک کر نیوالے عملے کیخلا ف سخت کا روائی عمل میں لا ئی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain