تازہ تر ین

بیٹے کو ٹھنڈے کمرے میں بیٹھا دیکھ کر بھی کہتے ہیں کہ زیادتی ہوئی

لاہور، اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ اگر وزیراعظم نوازشریف ایوان میں آکر پاناما کے معاملے پر بیان دیں تو پوری اپوزیشن متحد ہوکر ان کی بات سنے گی۔اپوزیشن لیڈر کے مطابق وزیر اعظم کی ایوان میں آنے کے وقت اپوزیشن کی طرف سے ان کے خلاف کسی قسم کی نعرے بازی بھی نہیں ہوگی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ شریف خاندان رونا دھونا بند کر ے نواز شریف مستٰعفی ہو کر جے آٹی کا سانا کرے تاکہ انصاف کے کے تقا ضے پو رے ہو سکیں اور سچ اور جھوٹ کا پتہ چل سکے اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے تو عدلیہ کو چاہیے کہ وہ نواز شریف سے استعفیٰ لیکر تحقیقات کرے تصویر لیک ن لیگ کا پھندہ بن جا ئیگی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ طاقت کے بل بوتے پر ملک پر حکمرانی کرنا چاہتی ہے مگر میں اُنکو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آزاد میڈیا کے ہوتے ہو ئے اُنکی کرپشن اور کردار پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا عوام باشعور ہو چکے ہیںجو کھرے اور کھوٹے کا فرق جا نتے ہیں ن لیگ کان کھول کر سن لے نہال ہاشمی کی قربانی دینے سے بچ نہیں پا ئیں گے اب بڑی قربا نی کی ضرورت ہے اگر نواز شریف ملک و قوم سے مخلص ہیںتو ملک کی جان چھوڑ دیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف قانون کے سامنے جھک جاﺅ، چیخو مت، سامنا کرو۔ بی بی شہید کو بچوںسمیت عدالت کے چکر لگوانے والے اپنے بیٹے کو ٹھنڈے کمرے میں دیکھ کر کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، خود جے آئی ٹی بنوانے والے اس کو متنازع بنارہے ہیں۔ سپریم کورٹ سے لڑو یا جے آئی ٹی کو بدنام کرو لیکن تم بچ نہیں سکتے۔ نواز شریف اور اس کا خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا ہے، اب کچھ بھی کر لیں بچ نہیں سکتے، ہمارے قائد بلاول بھٹو نے کہہ دیا ہے پیپلز پارٹی اس لڑائی میں آئینی اداروں کا دفاع کرےگی، اگر عدلیہ اور جے آئی ٹی کےخلاف کوئی مہم جوئی ہوئی تو ان اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ اگر نواز شریف نے اس بار اداروں پر حملہ کیا تو ہم نواز شریف کو پسپا کر دیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ احتساب کا سامنا اور اداروں کا ناجائز سلوک برداشت کیا ہے، پیپلز پارٹی نے یہ ادارے بنائے اور ان کیلئے قربانی دی ہے، ہم نواز شریف کو اپنے خاندان کو احتساب سے بچانے کیلئے ادارے تباہ کرنے نہیں دیں گے،انہوںنے کہاکہ ہم اداروںکا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں ،ملک کے اداروں کےخلاف شریفوں کا گلو بٹ رویہ برداشت نہیں کریں گے،انہوںنے وزیراعظم میاں نوازشریف کومخاطب کرکے کہاکہ نواز شریف !تم نے ہمارا احتساب کیا اب اپنا کراﺅ ۔ قمرزمان کائرہ نے جذباتی انداز میںکہا کہ بی بی شہید اپنے بچوںکو لیکر عدالتوں میں ان کے بنائے جھوٹے مقدمات کا سامنا کرتی تھی اب یہ خوداللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں۔ آپ دوسروں کا جعلی احتساب کرتے تھے، ابھی تو آپکی اولاد جے آئی ٹی میں گئی ہے اور ابھی فیصلہ آنےوالا ہے پھر عوامی عدالت لگے گی اور پتہ چلے گا کہ آپ نے کیا کیا ہے۔انہوںنے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے بھی عوام کو مایوس کیا ہے پہلے جن پر تنقید کرتے تھے اب ان کو پارٹی میں شامل کرکے بہت خوش ہورہے ہیں۔ سابق وزےر مملکت انصاف و پارلےمانی امور مہرےن انور راجہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی لاہور آمدسے مسلم لےگ ن کے قائدین کی نیند اڑگئی ہے ، کھلاڑی اور تخت لاہور کو بتائےں گے کہ پےپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی قوت ہے ، اےک بےان میں ناہوں نے کہاکہ مینار پاکستان پر کیمپ کی اجازت نہ دینے سے حکومت کی بوکھلاہٹ سامنے آگئی،،وزیر اعلی پنجاب اب مینار پاکستان پر احتجاج کیوں نہےں کرتے،آصف زرداری نے درست کہا ہے اب نواز شریف کو جانا ہو گا حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوام ان حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں عوام پیپلز پارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نہ تو ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پا سکی اور نہ ہی ملک میں امن وامان قائم کر سکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain