کارڈف: (ویب ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور71 رنز پر اس کے 2 کھلاڑی آو¿ٹ ہوچکے ہیں۔کارڈف میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگال ٹائیگرز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 46 کے مجموعی اسکور پرلیوک رونچی 16 کے انفرادی اسکور پرتسکین احمد کا شکار بنے۔بنگلا دیش کو دوسری کامیابی 69 رنز پر ملی جب مارٹن گپٹل 33 رنز بنا کر روبیل حسین کی گیند پرآو¿ٹ ہوگئے،اس وقت وکٹ پرروس ٹیلر اور کیوی قائد کین ولیمسن موجود ہیں۔گروپ اے کی ان دونوں ٹیموں کی صورتحال اس وقت ایک جیسی ہے کیونکہ دونوں کو انگلینڈ سے شکست ہوئی جبکہ دونوں کے ہی آسٹریلیا سے میچز بارش کی نذر ہوئے جس کی بدولت ان کے پاس ایک ایک پوائنٹ ہے۔ جو بھی ٹیم جیسے گی اس کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی۔ اس کیلیے فاتح سائیڈ کو ہفتے کو انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کیلیے دعا بھی مانگنا ہوگی، صرف یہی نہیں بلکہ انھیں اس بات کی بھی دعا کرنی ہے کہ موسم بھی ان کی راہ میں حائل نہ ہو۔