ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنی سابقہ محبوبہ اور بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں صرف کترینہ کیلئے فلم بنانا چاہیں گے۔گزشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنبیر اور کترینہ کی علیحدگی کی خبروں نے ان کے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا تھا، دونوں اداکار علیحدگی سے قبل ایک ہی فلیٹ میں رہتے تھے لیکن علیحدگی کے بعد دونوں نے نہ صرف اپنی راہیں جدا کرلی تھیں بلکہ ایک دوسرے سے بات چیت بھی بند کردی تھی، جس سے ان کی فلم ”جگا جاسوس“ کی شوٹنگ بھی خاصی متاثرہوئی تھی۔گزشتہ روزفلم کی تشہیری تقریب کے دوران علیحدگی کے بعد پہلی بار دونوں اداکاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کام کو سراہا جب کہ رنبیر نے کترینہ کے بارے میں کہا کہ کترینہ کامیاب فلموں کی مشین ہیں اورمیں مستقبل میں میں صرف کترینہ کیلئے فلم بنانا چاہوں گا جب کہ کترینہ نے رنبیر کی بات پر مسکراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ رنبیراورکترینہ کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی تھی یہ بات آج تک سامنے نہیں آسکی تاہم میڈیا یہ جاننے کیلئے بے چین ہے کہ دونوں اداکار اپنے ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے لیکن انہوں نے تقریب کے دوران علیحدگی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔