تازہ تر ین

قائد اعظم سولر پاور کی نجکاری بارے بڑا اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےں پنجاب کابینہ نے قائداعظم سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی اتفاق رائے سے نجکاری کی منظوری دی۔ اجلاس مےں پنجاب میں 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاور پراجیکٹ کیلئے پنجاب تھرمل پاور کمپنی لمیٹڈ کے قیام اورکمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ کمپنی 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی۔ صوبائی کابےنہ نے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن ایکٹ 2004 میں ترامیم،صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے 12 ویں شیڈول میں ترمیم اورپنجاب زکوٰة و عشر ایکٹ 2016 کی منظوری دی۔ اجلاس مےں پنجاب پنشن فنڈ کی رپورٹ برائے 30 جون 2013 پیش کی گئی اورکابینہ نے یہ رپورٹ پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس مےں اوزان و پےمائش (Weights and Measures) انٹرنیشنل سسٹم انفورسمنٹ رولز 1976 میں ترامیم کی منظوری دی گئی اورپنجاب کابےنہ نے ڈومیسٹک بورنگ (Domestic Borrowing)کے اقدام کی منظوری بھی دی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے صوبائی کابےنہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتیں اور کارخانے لگانا حکومتوں کا کام نہےں ہوتا،حکومت پالیسیاں بناتی ہے جن کے تحت عوام کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے قوم سے توانائی بحران کے خاتمے کا وعدہ کیا اور وزےراعظم کی قےادت مےں اس مقصد کے حصول کےلئے انتہائی محنت اور جانفشانی سے کام کےا گےا۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگایا۔ 2015 میں لگنے والے منصوبے سے اب تک 2 ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہو چکا ہے۔اب اس منصوبے کی پنجاب کابےنہ کی متفقہ منظوری سے نجکاری کا فےصلہ کےا گےا ہے۔ نجکاری سے پنجاب حکومت کو منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات کےساتھ منافع بھی ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ سرمایہ کاراس منصوبے کی نجکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ منصوبے کی نجکاری کا تمام عمل انتہائی شفاف اور کیمروں کے سامنے ہوگا۔ منصوبے کی نجکاری کے حوالے سے ہر چیز عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہوگی۔نیلامی کے عمل کو میڈیا کے کیمروں کے ذریعے براہ راست دکھایا جائے گا۔ کابینہ نے نجکاری کے عمل کے طریقہ کار کی متفقہ طو رپر منظوری دی، اس کے مطابق قائداعظم سولر پاورپرائےوےٹ لمےٹڈ کمپنی کی سٹریٹجک سیل کے تحت نجکاری کی جائے گی۔ وزےراعلیٰ نے کابےنہ کی سٹےنڈنگ کمےٹی برائے نجکاری تشکےل دےنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ ےہ کمےٹی اس منصوبے کے نجکاری کے تمام امور کی مانیٹرنگ کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اس منصوبے کی نجکاری ہوگی اور اس منصوبے کے آغاز سے اب تک کے تمام معاملات کو شفاف ترین انداز میں چلایا گیا ہے۔ یہ وہ ماڈل ہے جسے ہر محکمے اور ادارے میں رائج ہونا چاہیے۔ اسی ماڈل کو ہم نے فروغ دینا ہے۔پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے محنت، امانت، دیانت اور شفافیت کے راستے پر چلنا ہوگا۔شفافےت، پروفےشنل ازم اور باصلاحےت افراد کو سامنے لائے بغےرملک آگے نہےں بڑھ سکتا۔اس لئے ملک کی تےزرفتار ترقی کےلئے ہمےں ان اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ہمےں ایسے فیصلے کرنے ہیں کہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں۔ ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنا کر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانا ہوگا۔ وزراءاپنے اپنے محکموں میں استعدادکار بڑھائیں۔ایسا قیمتی ورثہ نئی نسلوں کو دینا ہے کہ وہ اس پر ناز کرسکیں۔اجلاس مےں نجکاری کے امور کےلئے دن رات محنت کرنے پر متعلقہ محکموں اوراداروں کے حکام کی کارکردگی کو سراہا گےا۔کابینہ اجلاس میں مالی سال 2017-18 کا شاندار بجٹ اور ترقیاتی پروگرام پیش کرنے پر صوبائی وزراءعائشہ غوث پاشا، ملک ندیم کامران، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پےش کےا گےا۔ صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں بسنے والے بہن بھائی میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب میں جاری و نئے منصوبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی۔ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے میگا منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور میں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔ وہ آج یہاں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونا ایک اعزاز کی بات ہے اوراس کا کرےڈٹ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت سے پاکستان کے خطے کے ممالک سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ علاقائی تعاون بڑھانے کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کا پلیٹ فارم سود مند ثابت ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain