اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جے آئی ٹی کے سامنے طلب رہنے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم پیشی سے قبل مستعفی ہوں۔ عمران خان نے جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کو طلب کرنے پر ٹویٹرز پر ردعمل میں کہا کہ قوم کو مبارک ہو۔ پہلی بار ایک موجودہ وزیراعظم کو طلب کیا گیا ہے۔ نواز شریف سے کہتا ہوں کہ پیش ہونے سے قبل استعفیٰ دیں کیونکہ جے آئی ٹی کے ارکان ان کے ماتحت اداروں سے لیے گئے ہیں۔ نواز شریف بھی دوران تفتیش وزیراعظم گیلانی سے استعفیٰ مانگتے تھے۔ پہلی بار وزیر اعظم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔ تفتیش مکمل ہونے تک نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔
