تازہ تر ین

کبھی حسد نہیں کیا،کامیابی کیلئے سفارش ضروری نہیں،ماریہ واسطی

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ، شوبز کی دنیا میں بھی کسی کی کامیابی دوسروں کو ہضم نہیں ہوتی ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شوبز کی دنیا میں بڑی مشکلات دیکھی ہیں مگر مسلسل محنت اور لگن کی وجہ سے مجھے خدا کی ذات نے کامیابیاں عطاءکی ہیں ،اس دوران میں نے دیکھا ہے کہ کسی فنکار کی کامیابی سے دوسرا خوش نہیں ہوتا ہمیشہ اس کے کام سے کیڑے نکالے جاتے ہیں اور یہ روش پچھلے ساٹھ ستر سالوں سے جاری و ساری ہے اور اب یہ ایک طرح سے ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ کامیابیاں سمیٹنے والوں کی ٹانگیں کھینچ کر خود آگے لایا جائے، اس ذہنی سوچ میں تبدیلی ضروری ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی کامیابیوں پر خوش ہونا چاہیے۔ جو کہ ایک مشکل کام ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain