لاس اینجلس (شوبز ڈیسک ) 1960 کی دہائی میں معروف ٹی وی پروگرام ” بیٹ مین “ میں بیٹ مین کا کردار ادا کرنے والے ایڈم ویسٹ 88 سال کی عمر میں چل بسے۔کئی دہائیوں قبل ” بیٹ مین “ دیکھنے والے آج بھی ایڈم ویسٹ کی فنکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایڈم ویسٹ نے بیماری کے باوجود خود کو پر عزم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی، وہ ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔بیٹ مین سیریز کو کئی برس بیت گئے ہیں لیکن آج بھی بچے ان کے ٹی وی سیریل کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔