لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ مےرا نے کہاکہ آج کے دور میں ہر لڑکی مےرا بننا چاہتی ہے لےکن ان کویہ علم نہےں کہ مےں نے کس قدر محنت سے موجودہ مقام حاصل کےا ہے ،فلم انڈسٹری کےلئے بڑی قربانےاں دی ہےں اورمستقبل مےں فلم انڈسٹری کی ترقی مےں اپنا کردار اداکرتی رہوں گی ۔انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بننے کے لئے بڑے پاپڑ بےلنا پڑتے ہےں ، اگر کوئی دو تےن فلمےں کرنے کے بعد یہ خےال کرے کہ مےں مےرا کے مد مقابل آگئی ہوں تواس کو دےوانہ کی بھڑک ہی کہا جاسکتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ مےں نے فلم انڈسٹری کو خےر آباد نہےں کہا بہت جلد مےں اےک بڑے پراجےکٹ مےں کام کرتی نظر آﺅں گی ۔ انہوںنے اےک سوال کے جواب مےں کہاکہ مےں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کرسکتی ہوں ۔لیکن مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دیئے جاتے، اگر مجھے فلموں میں مزاحیہ کردار دیا جائے تو میں سب کو حیران کردوں ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی اگلی فلم کامیڈی بناﺅں گی اور میرا کردار مثالی ہوگااور دیکھنے والے اسے مدتوں یاد رکھیں گے۔