تازہ تر ین

کارڈ ڈالو صاف پانی نکالو ،اے ٹی ایم واٹر مشین ،فیصلہ ہو گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں واٹر اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کا منصوبہ، واٹر اے ٹی ایمز پر شہریوں کو معیاری پانی بالکل مفت ملے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور امریکہ کی یونیورسٹی آف کولوراڈو باﺅلڈر کے اشتراک سے واٹر اے ٹی ایم مشینوں کے پراجیکٹ پر کام کرے گی۔ اس پراجیکٹ پر 3 لاکھ 74 ہزار 599 امریکی ڈالرز خرچ ہوں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان یونائیٹڈ اسٹیٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آپریشن کے تحت کیا جائے گا۔اس پراجیکٹ پر آئی ٹی یونیورسٹی کے ڈاکٹر توقیر توصیف اور مصطفی نسیم مل کر کام کریں گے جبکہ منصوبے کی نگرانی امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کرے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مانیٹرنگ میں مسائل ہونے کی بنا پر شہریوں کی جانب سے یہ شکایات کی جاتی ہیں کہ پانی صاف نہیں ملتا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اس وقت شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے اور زیرزمین پانی کی سطح ایک ہزار کیوبک میٹر گہرائی تک پہنچ چکی ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ واٹر اے ٹی ایم مشین الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے سے کنٹرول کی جائے گی اور اس مشین کے ذریعے سے پانی کی کوالٹی کا بھی اندازہ 3 لاکھ 74 ہزار 599 امریکی ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain