تازہ تر ین

وزیراعظم کے سمن بارے وزیرمملکت کی اہم گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ جے آئی ٹی کی طرف سے سمن وزیراعظم آفس میں موصولa ہوچکا ہے اور وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کریں گے ، قانون اور آئین پر عمل داری کی عملی تصویر پیش کریں گے ۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ وزیراعظم کو جے آئی ٹی میں طلبی کا سمن موصول ہوچکا ہے ، نوازشریف کو عوام نے منتخب کیا اور وہ دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہو کر نئی تاریخ رقم کریں گے ، وہ قانون اور آئین پر عملداری کی عملی تصویر پیش کریں گے ، شریف فیملی کو جے آئی ٹی پر تحفظات ہونے کے باوجود وزیراعظم نے اپنے بیٹوں کو اور اپنے آپ کو جے آئی ٹی میں پیش کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے تمام کاغذات پہلے ہی ایف بی آر میں موجود ہیں وہ تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم ہیں ،80کی دہائی میں میاں نوازشریف نے جب سیاست کا آغاز کیا تو اسی وقت سے وہ اپنے کاروبارسے الگ ہوگئے تھے ، ان کا نام پانامہ لیکس میں بھی نہیں ہے اس کے باوجود اگر کوئی کاغذات کی ضرورت ہوئی تو وہ جے آئی ٹی میں ضرور پیش کئے جائیں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain