تازہ تر ین

جے آئی ٹی میں رکاوٹ ڈالنا جرم ، نواز شریف کو کوئی نہیں بچا سکتا

اسلام آباد (صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے پہلے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اب دنیا کا کوئی بھی ملک وزیراعظم نواز شریف کو گھر جانے سے نہیں بچا سکتا ان کے پاس صرف دو ڈھائی ہفتے باقی رہ گئے ہیں شریف شریف خاندان کا سارا کیس قطری شہزادے کے خط کے گرد گھومتا ہے سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ اگر قطری شہزادہ پیش نہ ہوا تو اس کے خط ردی کی ٹوکری کے سوا کچھ نہیں ہیں موٹو گینگ جے آئی ٹی پر حملے کر رہا ہے اور موٹو گینگ کو بھی پتہ ہے کہ قطری شہزادے کے خط صرف جھوٹ ہیں کیونکہ اگر ان میں سچائی ہوتی تو یہ لوگ سارا ریکارڈ پیش کردیتے جیسے میں نے بنی گالہ اراضی کا سارا ریکارڈ پیش کیا ہے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے پہلے مستعفی ہوں کیسے ممکن ہے کہ وزیر اعظم کے ماتحت ادارے کے لوگ ان سے تفتیش کریں سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی وہ رپورٹ شائع کرے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ان کے کام میں مداخلت کی جارہی ہے انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا ہے سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی میں رکاوٹ ڈالنا جرم ہے میں نے پہلے کہہ دیا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفی کے بغیر جے آئی ٹی کا صحیح طریقے سے کام کرنا ناممکن ہے کیونکہ جن اداروں نے احتساب کرنا ہے ان اداروںپر وزیراعظم بیٹھا ہوا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ جو ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں وہ انہی سے تفتیش کریں عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی تحقیق کے دوران مجھے اطلاع ملی کہ الیکشن کمیشن جعلی کاغذات بنا رہا ہے ایک شخص کی کرپشن بچانے کے لیے تمام ادارے خراب کر دیے گئے ہیں ابھی بھی میں کہتا ہوں کہ وزیر اعظم کو جمعرات سے پہلے استعفی دینا چاہیے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف کریمنل کاروائی ہو رہی ہو اور وہ جے آئی ٹی کے سامنے جا رہے ہوں وزیر اعظم کے استعفی کے بغیر ممکن نہیں جے آئی ٹی کام کر سکے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے عرض کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تا کہ عوام کو پتہ چلے کیا ہو رہا ہے اور اپنے آپ کو انصاف سے بچانے کیے جا رہے ہیں ان کے سارے کیس کی بنیاد قطری خط پر مبنی ہے قطری خط جھوٹ ہے عدالت کے سامنے جھوٹ بولنا بھی جرم ہے موٹو گینگ کو بھی علم ہے قطری خط جھوٹ ہے اگر قطری خط میں صداقت ہوتی تو بینک ٹرانزیکشن دکھا دی جاتی عمران خان نے کہا کہ میں حلال کا پیسہ پاکستان لایا ہوں اسکی بھی منی ٹریل دکھائی ہے جبکہ ان کا چوری کا پیسہ باہر گیا ہے جس سے ملک کو نقصان پہنچا ہے اور اس چوری کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف سے قرضے لے رہے ہیں پاکستان میں نااہل حکمران برسراقتدار ہیں نواز شریف مجرم ہیں ان پرمنی لانڈرنگ کا الزام ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے واپس آکر درست کیا ہے عمران خان نے کہا کہ حکمران ایک جھوٹ چھپانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں قطری خط جھوٹ ہے اگر سچ ہوتا تو قطرہ شہزادہ پاکستان آجاتا ان کے سارے کیس کی بنیاد قطری خط پر ہے ایسے وزیر اعظم کی باہر کوئی بھی عزت نہیں کرتا جس کے خلاف مجرمانہ کاروائی ہو رہی ہو وزیر اعظم پر فوجداری مقدمات ہیں اور وہ دنیا بھر کے دورے کر رہے ہیں جب جے آئی ٹی بنی تو حکمران خوشیاں منا رہے تھے اب انکو پتہ چلا ہے کہ دال نہیں گل رہی اب اس پر حملے شروع کر دیے ہیں یہ مافیا ہیں ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم جے آئی ٹی میں جا کر کوئی احسان نہیں کر رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain