تازہ تر ین

راحت فتح علی کا نیا گانا ’تنکا تنکا‘ سپرہٹ ہوگیا

ممبئی: (ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کا سلمان خان کی فلم کے لیے گایا ہوا گانا سپر ہٹ ہوگیا جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔بالی ووڈ میں کبیرخان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سلمان خان کی دیگر فلموں کی طرح اس فلم میں بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ گانے میں سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کے درمیان جذباتی لگاو¿ کی بھرپور انداز میں عکس بندی کی ہے۔فلم کا گانا باقاعدہ طور پر 9 جون کو ریلیز کیا گیا ہے اور 3 روز میں وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر اسے 51 لاکھ 54 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی ٹیوب لائٹ رواں برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، فلم کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain