ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے معروف اداکارہ اور اپنی دوست انوشکا شرما کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دے دیا۔ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں تاہم دونوں کے درمیان کئی دنوں تک اختلافات بھی رہے لیکن انوشکا اور کوہلی ایک دوسرے سے زیادہ عرصے تک دور نہ رہ سکے اور ایک بار پھر ایسے ایک ہوئے کہ کوہلی نے انوشکا کو اپنے لیے خوش قسمت ہی قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ انوشکا ہمیشہ سے میرے لیے خوش قسمت رہی ہیں، زندگی کے انتہائی اہم میچزکے دوران انوشکا میرے ساتھ تھی، جس وقت موہالی میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہا تھا اس وقت بھی وہ میرے ساتھ تھی جب کہ حیران کن طور پر جس وقت ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا اس وقت بھی انوشکا میرے ساتھ موجود تھیں اور ہم دونوں نے اس خوبصورت لمحے کو ساتھ گزارا۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ جس وقت انہیں ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا اس وقت ان کی آنکھوں میں آنسو تھے جب کہ اس لمحے کو انہوں نے انوشکا شرما کے ساتھ شئیر کیا اور وہ انتہائی خوبصورت لمحہ تھا۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ میں یہ تمام لمحات انوشکا کے ساتھ شئیر کرسکا جس کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔