اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) ٹی وی اداکارہ اور مارننگ شوز کی مشہور میزبان نادیہ خان 17 سال بعد پھر ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ کراچی جہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اب اسی شہر سے میں 17 سال بعد ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹیلی وڑن پر واپسی کر رہی ہوں۔ اس بات کا انکشاف نادیہ خان نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کیا۔