تازہ تر ین

بڑے نام پھر ٹھُس ، اکیلے سرفراز نے لنکا کیسے ڈھائی ، وجہ بھی سامنے آ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور محمد عامر نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ناقابلِ شکست 75 رنز بنائے۔پاکستان کے آوٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں فخر زمان نے 50، بابر اعظم نے 10، محمد حفیظ نے ایک، اظہر علی نے 34، شیعب ملک نے 11، عماد وسیم نے چار اور فہیم اشرف نے 15 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے تین، ملنگا، لکمال اور پریرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔کارڈف میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو ڈکویلا اور گناتھیلاکا نے اننگز شروع کی اور ابتدائی اوورز میں دونوں نے پراعتماد انداز میں پاکستانی بولرز کا سامنا کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی چھٹے اوور میں ملی جب جنید خان نے گناتھیلاکا کو مڈ آن پر کھڑے شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ وہ 13 رنز بنا سکے۔جب سری لنکا کا سکور 82 رنز پر پہنچا تو کشال مینڈس 27 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی ایک اندر آتی ہوئی گیند کو سمجھ نہ سکے اور بولڈ ہو گئے۔مجموعی سکور میں ایک رن کے اضافے کے بعد اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے فہیم اشرف نے چندیمل کو بولڈ کر کے اپنے انٹرنیشنل کریئر کی پہلی اور میچ میں ٹیم کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی۔تین وکٹوں کے نقصان کے بعد کپتان اینجلو میتھیوز نے اوپنر ڈکویلا کے ساتھ مل کر 78 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ تاہم وہ 39 رنز بنانے کے بعد 32ویں اوور میں محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔یہ اس ٹورنامنٹ میں محمد عامر کی پہلی وکٹ تھی۔اگلے ہی اوور میں جنید خان نے میتھیوز کی جگہ آنے والے ڈی سلوا کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کو پانچویں وکٹ دلوا دی۔عامر نے اپنے اگلے اوور میں نصف سنچری بنانے والے ڈکویلا کو بھی آو¿ٹ کر کے سری لنکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ ڈکویلا نے 73 رنز بنائے۔اسی اوور میں سرفراز گنارتنے کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے تاہم جنید نے 35ویں اوور میں تھشارا کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کروا کے ٹیم کو ساتویں کامیابی دلوائی۔اس موقعے پر لکمل نے گنارتنے کا ساتھ دیا اور ساڑھے نو اوورز میں 46 رنز کی شراکت کی۔ تاہم سری لنکا کا سکور 200 پار کروانے کے بعد وہ بھی حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔حسن علی کا تیسرا شکار گونارتنے تھے جنھیں 232 کے مجموعی سکور پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔سری لنکا کے آو¿ٹ ہونے والے آخری کھلاڑی نوون پردیپ تھے جنھیں فہیم اشرف نے آو¿ٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے تین تین جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان اور سری لنکا دونوں کو چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ بی میں رکھا گیا ہے اور اس گروپ سے انڈیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔انڈیا نے اتوار کو ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کو بآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرایا تھا اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہے۔پاکستانی اور سری لنکن ٹیموں نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں دو، دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں انھیں فتح ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کو پہلے میچ میں انڈیا سے 124 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اس نے عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں 19 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 96 رنز سے شکست ہوئی تھی تاہم اس نے دوسرے میچ میں انڈیا کو سات وکٹوں سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain