تازہ تر ین

مثالی پولیس کے جھوٹے دعوے ،غرباء،بیگناہوں پر تشدد کا ذمہ دارکون ؟

پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس کا بھرے بازار میںغریب ریڑھی بان پر تشدد، 4ہزار روپے بھی لئے اور الٹا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ خیبر روڈ پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارنے پر ٹیکسی ڈرائیور پر پولیس نے بہیمانہ تشدد کیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے جلد انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ خیبر پختونخوا کی اصلاحاتی پولیس نے پشاور میں پرانا روپ واپس دھار لیا۔ پشاور صدر کے فوارہ چوک میں ٹریفک وارڈنز نے بھرے بازار میں بیمار ریڑھی بان پر تشدد کیا۔ ریڑھی بان گل نازک پولیس کے تشدد سے لہولہان ہوگیا۔ ریڑھی بان نے الزام عائد کیا کہ ٹریفک وارڈنز نے مارنے پیٹنے کے بعد ان سے چار ہزار روپے بھی لیے اور الٹا ان کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب خیبر روڈ پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارنے پر ٹیکسی ڈرائیور پولیس کے تشدد کا نشانہ بنا۔ پولیس اہلکاروں نے ٹیکسی ڈرائیور کو بالوں سے کھینچ کر گاڑی سے باہر نکالا‘ تاہم ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain