تازہ تر ین

سعودی عرب کی سلامتی ، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں

مکہ مکرمہ، اسلام آباد(آئی این پی‘ آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستانیوں کے دل میں خصوصی مقام ہے،خاد مین حرمین شریفین کے باعث مسلم دنیاسعودی فرمانروا کی طرف دیکھتی ہے،توقع ہے کہ موجودہ صورتحال مسلم اُمہ کے بہترین مفاد میں حل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے شاہی محل میں ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل باجوہ ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیزبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کا پاکستانیوں کے دل میں خصوصی مقام ہے۔خادم میں حرمین اشریفین کے باعث مسلم دنیا سعودی فرمانروا کی طرف دیکھتی ہے۔وزیراعظم سعودی عرب کی خود مختاری کے لیے حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے حرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ موقع ہے کہ موجودہ صورتحال مسلم اُمہ کے بہترین مفاد میں حل ہوگی۔ٍ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاکہ سعودی عرب کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے پہلے دن سے خصوصی نوعیت کے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ مسلم اُمہ کے مفاد میں ہے۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ملاقات میں قومی سلامتی سمیت پاکستان کے مفاد کا تمام معاملات پر سعودی عرب کی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ جدہ میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے حل سے متعلق بات چیت کے بعد وزیراعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے امید کا اظہار کیا کہ امت مسلمہ کے بہترین مفاد میں خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کو جلد حل کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحق ڈار اور دیگر اہم سرکاری عہدیداران کے ہمراہ وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے تھے۔جدہ کے شاہی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے خلیج ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت، یکجہتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پاکستانی حکومت اور عوام کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب شاہ سلمان نے وزیراعظم کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مثالی کامیابیوں کو سراہا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain