تازہ تر ین

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا دھاوا، قبلہ اول کو شہید کرنے کی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) ایک سرکردہ یہودی شرپسند نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کو بم دھماکے سے شہید کرنے کی مذموم دھمکی دی ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنی براک کے علاقے کے رہائشءایک یہودی آباد کار نے واٹس ایپ کے ذریعے مسجد اقصی کو دھماکے سے شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس بنی بارک کے ایک 20سالہ یہودی کے دھمکی آمیز بیان کی تفتیش کررہی ہے۔ گذشتہ ہفتے قبلہ اول کو شہید کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جسے بیت المقدس کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش بھی کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی کو دھماکے سے شہید کرنے کی دھمکی انتہائی خطرناک ہے۔ اس طرح کی دھمکیاں صہیونی ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔ ادھر ملزم کی خاتون وکیل نے کہا ہے کہ اس کاموکل نفسیاتی مریض ہے۔ اس نے نفسیاتی دباﺅ کے تحت یہ بیان دیا ہے۔دریں اثنا مسجداقصیٰ پر 160یہودی شرپسندوںنے گزشتہ روز کے دھاوابولا اور پولیس کی سیکیورٹی میں بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔انتہا پسند یہودیوں کی بڑی تعداد دن بھر فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو صبح سے رات گئے تک یہودی آباد کاروں کی ٹولیاں مسجد اقصی میں داخل ہوتی رہیں۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد میں گھس کرنہ صرف اشتعال انگیز نعرے لگائے بلکہ تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کرتے رہے۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں کو نماز کیلئے مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ قریباً98 یہودی اشرار نے گذشتہ روز قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے گروپ میں 63 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain