لندن(آئی این پی) پاکستانی اسٹارز مصباح الحق اور یونس خان آئندہ ماہ افغانستان سے شیڈول ون ڈے میچ کیلئے میلبورن کرکٹ کلب(ایم سی سی)کی ٹیم کا حصہ بنیں گے، یہ مقابلہ 11 جولائی کو لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔میچ میں سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا اور ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال بھی ایم سی سی کی نمائندگی کریں گے، قیادت کیوی بیٹسمین برینڈن میک کولم کوسونپی گئی ہے، سابق انگلش آل راﺅنڈر سمت پٹیل اور وکٹ کیپر کرس ریڈ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔اسی طرح کا ایک میچ گزشتہ برس ایم سی سی الیون نے نیپال سے بھی لارڈز میں کھیلا تھا۔یاد رہے کہ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 28922 انٹرنیشنل رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔