تازہ تر ین

سٹار فٹبالر لیونل میسی کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں

روساریو(آئی این پی)ا رجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے آبائی علاقے روساریو میں ان کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔لیونل میسی بچپن کی دوست اور اپنے 2 بیٹوں کی ماں انتونیلا روکیوزو کے ساتھ 30 جون کو شادی کریں گے، یہ اس علاقے کی عظیم الشان شادیوں میں سے ایک ہوگی جس میں معروف فٹبالرز کے ساتھ بڑی تعداد میں شوبز سیلیبریٹیز کی شرکت متوقع ہے۔میسی اور انتونیلا کا تعلق روساریو سے ہے، اس لیے یہاں اس شادی کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے، میسی کے بارسلونا کلب کے ساتھی فٹبالر گیرارڈ پائیکیو کی کولمبیئن پاپ اسٹار اہلیہ شکیرا کی بھی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain