کارڈف (نیوزایجنسیاں)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے اگر پاکستان کا دن اچھا ہو تو وہ نمبر ون ٹیم کو بھی ہرا سکتی ہے ،سیمی فائنل کےلئے ہم بھرپور محنت کررہے ہیں۔کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انگلش کپتان مورگن کا کہناتھاکہ فائنل الیون صبح کنڈیشن دیکھ کر ہی طے کریں گے ،میں اپنے تمام کھلاڑیوں کو بیک کرتا ہوں۔پاکستان کی بولنگ لائن کافی اچھی ہے،اگر پاکستان ٹیم کا دن اچھا ہو تو وہ نمبر ون ٹیم کو بھی ہراسکتی ہے ، پچھلی بار کارڈف میں پاکستان سے مقابلے کا نتیجہ مایوس کن تھا۔ فائنل الیون صبح کنڈیشن دیکھ کر ہی طے کریں گے۔