تازہ تر ین

پاکستان کی ورلڈکپ میں براہ راست انٹری یقینی

دبئی(نیوزایجنسیاں) چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی مسلسل دو میچوں میں اپنے سے اوپر کے درجے کی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد ان کی آئی سی سی کی درجہ بندی میں آٹھویں پوزیشن کے ساتھ ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی یقینی ہو گئی ہے۔ پاکستان نے عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ اور عالمی نمبر سات سری لنکا کو شکست دے کر درجہ بندی میں تین پوائنٹس حاصل کر لیے اور اب ان کے 91 پوائنٹس ہیں۔دوسری جانب میزبان ویسٹ انڈیز کی پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث اب ان کے پوائنٹس کی تعداد گر کر 77 ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان اور ان کے درمیان 14 پوائنٹس کا فرق ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ ستمبر 30 تک آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی آٹھ ٹیمیں اگلے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کر سکیں گی۔ادھر ایک روزہ میچوں میں بلے بازوں کی انفرادی درجہ بندی میں انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے چیمپیئنز ٹرافی کے تین میچوں میں دو نصف سنچریاں بنا کر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اب دوسرے اور سابق نمبر ایک اے بی ڈیویلیئرز تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم کی اس درجہ بندی میں ایک پوزیشن کم ہو کر آٹھویں ہو گئی ہے جبکہ انڈیا کے شیکھر دھون دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری کی بدولت اب دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain