تازہ تر ین

ندیم عباس لونے والانے نیا وڈیو البم ”جوگی“ریلیز کردیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارندیم عباس لونے والانے نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لئے اپنا نیا وڈیو”جوگی“ریلیز کردیا ہے جوان دنوں میوزک چارٹس اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسندکیا جاہا ہے۔ اس وڈیو میں ندیم عباس نے بلھے شاہ کامشہورکلام”نی میں جاناں جوگی دے نال نال“نئے اندازسے گایا ہے جسے شائقین موسیقی بہت پسندکررہے ہیں۔ وڈیولاہور کے علاوہ دیگر کئی شہروں میں شوٹ کیا گیا جس کی خاص بات یہ ہے اس میں ندیم عباس نے آٹھ گیٹ اپ کئے ہیں۔ وڈیو کے ڈائریکٹرآصف مسعود ہیں جبکہ اس بارے میں ندیم عبا س کا کہنا ہے کہ میں نے یہ وڈیو خاص طورپر نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لئے بنایا ہے اور مجھے اس بات کی بے حدخوشی ہے لوگوں نے اسے بہت پسندکیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain