تازہ تر ین

”اونچی ہے بلڈنگ “بارے دل کی بات کہہ دی

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرننڈس نے فلم “جڑواں“ کے گانے ”اونچی ہے بلڈنگ“ کو پسندیدہ قرار دے دیا۔ اداکارہ جیکولین فرننڈس جو فلم جڑواں کی سیکوئیل فلم جڑواں ۔2 میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا فلم جڑواں کا گانے اونچی ہے بلڈنگ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ اس گانے کا نیا ورژن بنا کر فلم جڑواں ۔2 میں شامل کیا گیا ہے جو ان پر ہی عکسبند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس گانے کی عکسبندی کو بے حد انجوائے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے پہلے حصے کی عکسبندی لندن میں مکمل کر لی گئی ہے جبکہ بقیہ حصے کی عکسبندی ممبئی میں جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون اور تاپسی پنو شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات ڈیوڈ دھون دے رہے ہیں۔ فلم 29ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain