لاہور (خصوصی رپورٹ) پری کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک خوبصورت شہزادی کا عکس بن جاتا ہے جس کی بڑی بڑی آنکھیں ہوں اور خوبصورت مسکراہٹ ہو لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ کوئی پری بھیانک بھی ہو سکتی ہے ؟بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی آنیوالی فلم ”پری“ میں تصویر کے دوسرے پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے ایک بھیانک روپ میں نظر آئیں گی۔انوشکا شرما نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے فلم پری کا پہلا پوسٹر شیئر کیا جس میں وہ کافی پر اسرار دکھ رہی ہیں۔