نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی اداکار رشی کپور کے کہہ مکرنی دو روز پہلے پاکستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم پر طنز کے تیر برسائے اور کہا کہ 18جون کو فادرز ڈے کے موقع پر پاکستان فائنل میں ہاکی ٹیم نہیں کرکٹ ٹیم بھیجے تاکہ ان کو معلوم ہو کہ سامنے والی ٹیم ان کے باپ کی ہے، اس ٹویٹ پر پاکستانیوں کی طرف سے سخت جوابات دیئے گئے۔تاہم گذشتہ روز جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو عبرتناک شکست دی تو رشی کپور نے اپنا رویہ تبدیل کرلیا اور اپنے ٹویٹ میں پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا بہت اچھا کھیلے اور ہمیں ہر میدان سے آﺅٹ کردیا۔انہوں نے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔