تازہ تر ین

ولی حامد نے نورسے صلح کی کوششیں تیز کر دیں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار اور گلوکار ولی حامد نے اپنی اہلیہ فلمسٹار نور کو منانے کی کوشش تیز کر دیں، خلع کا معاملہ مصالحتی سینٹر کو بھجوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔اداکارہ نور کے شوہر ولی حامد نے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ وہ نور کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔ ان کے درمیان غلط فہمی کی بنا پر بدمزگی پیدا ہوگئی جس کی بنا پر نور نے خلع کا دعوی دائر کیا، لیکن وہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل اور غلط فہمی دور کرنا چاہتے ہیں۔ولی حامد نے کہا کہ نور کا خلع کا دعوی مصالحتی سینٹر کو بجھوایا جائے تاکہ معاملات آپس میں حل کرلیے جائیں، فیلمی کورٹ نے درخواست پر اداکارہ نور سے جواب مانگ لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain