تازہ تر ین

سجل علی کی بالی وڈ فلم”مام“ کے گانے کی انٹرنیٹ پر دھوم

ممبئی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی بالی ووڈ ”مام“ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی فلم کے ٹائٹل سانگ ”او سونا تیرے لئے“ نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔بالی ووڈ کی نامور ادکارہ سری دیوی فلم ”مام“ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور فلم میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔فلم ”مام“ کے ٹائٹل سانگ ”او سونا تیرے لئے“ نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ فلم کا سانگ اے آررحمان نے کمپوز کیا ہے اور اس میں اپنی خوبصورت آواز کا جادوبھی جگایا ہے۔”او سونا تیرے لئے“ کی تھیم والدین کی اپنے بچوں کے حوالے سے سوچ کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ گانے کو سری دیوی، سجل علی اورعدنان صدیقی پر پکچرائز کیا گیا ہے، فلم 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain