تازہ تر ین

بچپن میں 2 مرتبہ شرمناک اقدام کا انکشاف

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے بچپن میں 2 مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی۔ مشہور بھارتی اداکارہ اور نامور شاعر و فلمسار جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت کیفی نے اپنی سوانح حیات میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے بچپن میں 2 مرتبہ خودکشی کی کوشش کی۔انہوں نے سوانح حیات میں لکھا ہے کہ شبانہ کو لگتا تھا کہ میں اس کے چھوٹے بھائی (بابا) کو زیادہ پیار کرتی ہوں۔شوکت کیفی نے سوانح حیات میں مزید لکھا کہ ایک دفعہ جب میں نے شبانہ کو خراب رویہ کی وجہ سے گھر چھوڑنے کا کہا تو شبانہ ریلوے اسٹیشن چلی گئی جہاں اس نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود چوکیدار نے شبانہ کو بچالیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain