تازہ تر ین

تاریخی جیت پرسابق کرکٹرزسرفرازکے گن گانے لگے

کراچی (یو این پی) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی کپتان سرفراز احمد سابق کھلاڑیوں کی آنکھ کا تار ا بن گئے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی بالنگ انتہائی اچھی رہی۔ فائنل میں اوپنرز نے اچھا آغازفراہم کیا جس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں سے بھی دباو¿ کم ہوگیا۔ کپتان سرفراز احمد نے اعصاب کو کنٹرول میں رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ممکن ہوئی۔ سلمان بٹ نے کہا کہ پورے میچ میں گرین شرٹس کا رویہ انتہائی مثبت نظر آیا جبکہ فخر زمان پوری قوم کا فخر ثابت ہوئے۔اظہر علی اورمحمد حفیظ نے بھی ذمہ د ارانہ کرکٹ کھیلی۔شعیب اختر نے کہا کہ بھارت نے ٹاس جیت کرپاکستان کوبیٹنگ دے کرغلطی کی کیونکہ پاکستان نے رنزکا پہاڑ کھڑا کیاتوبھارتی بیٹنگ تباہ ہوگئی۔ محمدعامرنے اپنی سلیکشن کودرست ثابت کیا۔سکندربخت نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم کی اصل قوت ہیں۔ مزید اچھے کھلاڑیوں کوآگے لاناہوگا۔رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف یہ فتح بطور قوم ایک دوسرے کو قریب لائے گی۔جب پاکستانی ٹیم فارم میں آجائے تو پھر اس کو کوئی نہیں ہراسکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain