ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی لیجنڈ اورہواہوائی کے نام سے مشہوراداکارہ سری دیوی نے سیف علی خان کے نقش قدم پرچلتے ہوئےاپنی بیٹی جھانوی کپورکی شوبزانڈسٹری میں آمد کی مخالفت کردی۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں مشہوراداکاروں کے بچوں کا فلموں میں کام کرنے کارجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے. بالی ووڈ کے مشہوراداکاروہداہت کاروں کے بچے فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھا کرخوب نام کمارہے ہیں جن میں ورون دھون، عالیہ بھٹ، شردھا کپور، کرن دیول، رنبیر کپور، کرینہ کپورخان وغیرہ شامل ہیں، اپنے بچوں کو فلموں میں دیکھ کراداکاربھی خوشی سے پھولے نہیں سماتے لیکن شوبزنگری سے تعلق رکھنے والے چند اداکارایسے بھی ہیں جو اپنی اولادوں کے فلموں میں آنے سے خوش نہیں ان میں اداکارسیف علی خان اوراب ہوا ہوائی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی شامل ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوربہت جلد کرن جوہرکی فلم”اسٹوڈنٹ آف دی ائیر“ کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہردکھاتی نظرآئیں گی تاہم سری دیوی اپنی بیٹی کے فلموں میں آنے سے خوش نہیں۔ ایک انٹرویوکے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جھانوی کے بالی ووڈ میں آنے سے بالکل خوش نہیں ہیں بلکہ وہ ہرماں کی طرح چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی شادی کرکے گھربسالے۔اانہوں نے کہا کہ وہ شوبزانڈسٹری کی مخالف نہیں ہیں بلکہ انہوں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال اس انڈسٹری کو دئیے اوربدلے میں فلم انڈسٹری نے بھی انہیں دولت، شہرت دی ہے لیکن اگر میری بیٹی فلم انڈسٹری جوائن کرنے کی بجائے شادی کرتی ہے تو میرے لیے اس سے بڑھ کراورکوئی خوشی نہیں ہوگی تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اپنی خوشی سے زیادہ انہیں جھانوی کی خوشی عزیز ہے لہٰذا اگروہ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہے تومجھے اس پربھی رہوگا۔واضح رہے کہ چند روزقبل اداکارسیف علی خان نے بھی اپنی بیٹی سارہ علی خان کے فلموں میں کام کرنے کوناپسند کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرسارہ فلموں کی بجائے کسی مستحکم پیشے کا انتخاب کرتی تو انہیں زیادہ خوشی ہوتی۔