تازہ تر ین

کپتان کے گھر چراغاں ،70 فٹ لمبا قومی پرچم ،برقی قمقموں نے سحر طاری کر دیا

کراچی (آئی این پی) جیت کا سہرہ پاکستان کے سر پر سجانے کے بعد کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر قومی ہیروز کا سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔ گورنر سندھ اور میئر کراچی نے سرفراز احمد کو ویلکم کیا۔قومی کرکٹ کے کپتان سرفرازاحمد اور کھلاڑی رومان رئیس کو گورنر سندھ اور میئر کراچی کی جانب سے گلدستے پیش کئے گئے اور سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔ فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے گھر پر جشن کی تیاریاں رات بھر جاری رہیں۔ گلی میں چراغاں،گھر کو بھی برقی قمقموں سے سجادیا گیا تھا اور رات بھر جشن کا سا سماں رہا۔ گھر کے باہر 70 فٹ لمبا جھنڈا بھی لہرایا گیا۔گورنر سندھ نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی پوری قوم کیلئے رمضان کا تحفہ ہے اور فخرکی بات ہے کہ کراچی کاکھلاڑی قومی ٹیم کی قیادت کررہاہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزراء مکیش چاو¿لہ، فیاض بھٹ، سردار بخش مہر، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور حق پرست اراکین اسمبلی بھی ایئرپورٹ پہنچے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain