تازہ تر ین

”پروفیسر“اور جنید کا بھی وطن واپسی پر شاندار استقبال

اسلام آباد/لاہور(آئی این پی)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کودھول چٹانے کے بعد شاہینوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے۔ کرکٹر محمدحفیظ لاہور اور جنید خان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔محمد حفیظ غیر ملکی ائیر لائن کی پروازا کے ذریعے لاہورائیر پورٹ پر پہنچے گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ تھیں، تمام کھلاڑیوں نےامید سے ذیادہ اچھی پرفارمنس دی۔ انہوں نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم نے کم بیک کیا۔اپنی اور ٹیم کی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں۔ادھر قومی ٹیم کے کھلاڑی جنید خان بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جنید خان کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جنید خان نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور اسے کھیل ہی رہنے دیا جائے۔ پی سی بی نے پہلے بھی بھارت کو سیریز کی دعوت دی تھی، لیکن وہ نہیں کھیلے۔ میرے لیے یہ خوشی ہی بہت ہے کہ میں جیت کر آیا ہوں۔ جنید خان نے لوگوں کے استقبال کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ جنید خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پاکستان ٹیم کا اچھا ٹیلنٹ فراہم کیا۔ ابتدائی میچ ہارنے کے بعد بہترین کم بیک کیا۔ چیمپئن شپ جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم پر پریشر تو تھا، لیکن ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں تھا۔ مثبت سوچ کےساتھ کھیلے اور کامیاب ہوگئے۔ایک سوال کے جواب میں جنید خان نے کہا کہ ٹارگٹ توبھارت کے تمام بیٹسمین تھے۔عامرآوٹ کرے، حسن کرے یا میں کروں، خوشی برابر ہوتی ہے۔جنید خان کا کہنا تھا کہ ابتدائی ناکامی کے بعد محنت کی اور شاندار طریقے سے کم بیک کیا۔انہوں نے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے جس طرح کی پرفارمنس دی وہ کوئی اور ٹیم دے بھی نہیں سکتی۔آخری میچ میں بیٹسمینوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جنیدخان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ رومان رئیس ،فخر زمان اور حسن علی جیسے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہت بہتر ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain