تازہ تر ین

کمبلے کااستعفیٰ،سنیل گواسگر بھارتی ٹیم پربرس پڑے

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی انڈین ٹیم کے کھلاڑی کیا چاہتے ہیں؟ کیا انھیں ایسا کوچ چاہیے جو ان پر سختی نہ کرے۔ 20 جون انڈٰین کرکٹ کی تاریخ کا افسوسناک دن تصور کیا جائے۔جب ہیڈ کوچ انیل کمبلے نے کپتان ویرات کوہلی کی وجہ سے اپنا استعفیٰ دیدیا تھا۔ انڈین میڈیا اور سابق کھلاڑی اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان شخصیات میں سابق کھلاڑی سنیل گواسکر بھی ہیں، جنہوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ جھگڑے کے بعد انیل کمبلے کے استعفے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس بات سے بہت دکھ پہنچا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain