ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ، کرینہ کپورسے سخت ناراض ہوگئیں ہیں اور اس کی وجہ سارہ علی خان ہیں۔سیف علی خان اورکرینہ کپورکی شادی کو 5 سال کا عرصہ گزرچکا ہے، جب سے دونوں نے شادی کی ہے میڈیاسمیت تمام لوگ امریتا سنگھ اورکرینہ کپور کے درمیان سوتنوں والی روایتی لڑائی کے منتظر ہیں، تاہم دونوں اداکاراو¿ں کے درمیان اختلافات کی خبریں کبھی منظرعام پر نہیں آئیں بلکہ کرینہ نے سیف کی پہلی بیوی سمیت ان کے بچوں کو دل سے اپنایا ہے، کرینہ اورسارہ کے درمیان سوتیلی ماں بیٹی والا رشتہ نہیں بلکہ دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہےلیکن امریتا کو شاید دونوں کے درمیان دوستی خاص پسند نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سارہ اورانیل کپور کے صاحبزادے ہرشوردھن کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کا ذمہ دارانہوں نے کرینہ کپور کو ٹھہرایا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ اورہرشوردھن نے چند روزقبل سیف کے گھر تقریب میں شرکت کی تھی، پارٹی میں سارہ اور ہرشوردھن کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کی خبریں میڈیا پرآنے کے بعد امریتا سخت پریشان ہوگئیں اور انہوں نے سیف اور کرینہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سارہ اور ہرشوردھن کو ایک دوسرے کے قریب آنے کی اجازت کیسے دی۔انہوں نے مزید کہا کہ سارہ کواپنے کیرئیرپر توجہ دینی چاہئے،اس وقت کسی بھی قسم کا اسکینڈل اس کے کیرئیر کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔دوسری جانب سارہ نے اپنی والدہ کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنے کیرئیر کولے کر سنجیدہ ہیں اوراس وقت صرف اپنے مستقبل کے بارے میں ہی سوچ رہی ہیں۔واضح رہے کہ یہ معاملہ سیف علی خان کے گھرسے شرع ہواتھاجہاں چند روز قبل سارہ اورہرشوردھن تقریب میں نہایت خوشگوارموڈ میں نظرآئے تقریب کے اختتام پر فوٹوگرافرز نے دونوں نوجوان اداکاروں کی تصاویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر ڈال دی تھیں۔