اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی’سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشان دہی کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف نوٹس چسپاں کردیا۔سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشان دہی کردی ہے اور نوٹس میں سکیورٹی گارڈز کے کیبن اور جنریٹر کو سی ڈی اے کی اراضی پر قائم قرار دیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کو سی ڈی اے نے گھر میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے اور خلاف ورزیاں ختم کرنے کے لیے 15روز کی مہلت دے دی۔سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر عمارت سیل یا غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کی کارروائی ہوگی۔سی ڈی اے نے امان اللہ محمد یونس کو عمارت کے مالک کے طور پر نوٹس جاری کیا ہے جبکہ 18مارچ 2019 کو بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔سی ڈی اے کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود نے کہا کہ پشاور میں کور کمانڈر کے سامنے تجاوزات کی نشان دہی کی تو انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ جب نشان دہی کا کوئی جواب نہ ملا تو مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔مولانا اسجد محمود نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی انتقام میں تبدیل کرنا قابل تشویش ہے، قوم اور جمعیت کے کارکنان حالات سے باخبر اور بیدار رہیں۔دریں اثناء کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)اسلام آباد نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے منسلک متعدد مدارس کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کردیے ہیں۔سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی مبینہ طور پر خلاف ورزیوں کی گئی ہے کہا گیا ہے کہ مختلف مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔سی ڈی اے نے اسلام میں قائم مدرسہ اختر العلوم، بلال ٹان، کورنگ نالہ، کھنہ ڈاک کو منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیرات کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔اسلام آباد میں قائم مدرسہ اختر العلوم کو 15 روز کے اندر تعمیراتی نقشے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ دوسری صورت میں دیگر عمارت سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔اسی طرح ادارہ معارف اسلامیہ، شریعہ ربانیہ، تفی القرآن، مکان نمبر 3، اسٹریٹ نمبر 6، سیکٹر F-8/3 میں غیر قانونی تعمیرات کی نشان دہی کی گئی ہے اور انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ مدرسے میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات اور چھت پر غیر مجاز تعمیرات کی گئی ہیں۔سی ڈی اے نے مدرسے کی عمارت کو رہائشی استعمال کے بجائے مدرسے کے طور پر استعمال کرنے پر بھی اعتراض کیا ہے اور مذکورہ مدرسے کی انتظامیہ کو تمام خلاف ورزیاں 15 روز میں ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مدرسے کو سی ڈی اے کی جانب سے واضح انتباہ کیا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں عمارت سیل کرنے، جرمانے اور الاٹمنٹ منسوخی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔اسلام آباد میں بلڈنگ کنٹرول قوانین پر عمل درآمد کے لیے سی ڈی اے کا مدارس سمیت تمام عمارتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
فضل الرحمن
بریکنگ نیوز
- 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
- پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
- راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
- جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
- نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
- جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر کیخلاف آپریشن
- تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا
- پاکستانی رکشے فلپائن کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار
- ٹیکسلا :پولیس گردی کا شکار ہونے والے نوجوان کی لعش سڑک پر رکھ کر عزیز واقارب واہل علاقہ احتجاج کرتے ہوئے ۔
- کلرکہار میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،یوں میں تشویش کی لہر
- زمین کے تنازع نے ایک ہی گھر کے تین چراغ بجھا دیے
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،10 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ دو نوجوان گرفتار
- اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا بابر پارک کا دورہ
- پینے کے صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل:گورنر پنجاب
- فتح جنگ :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان میانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے:کمشنر راولپنڈی
- تھانہ باہتر پولیس کا شادی کی تقریب میں جاری فحش ڈانس پر چھاپہ، 03 رقاصاؤں اور گرو سمیت 33 افراد گرفتار
- فتح جنگ :تھانہ باہتر پولیس کی فحش محفل پر چھاپہ ،فحش گانوں پر رقص کرنیوالی رقاصائوں اور گرو سمیت33افراد گرفتار،سائونڈ سسٹم برآمد ۔
