لندن/گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی کے اسٹار اور پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار فاسٹ باو¿لر حسن علی نے اپنی کامیابیوں کا تمام تر سہرا اپنے بڑے بھائی کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کامیابی کا راز 100فیصد فٹنس ہے جس پر وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی جس کا سب سے بڑا سہرا فاسٹ باو¿لر حسن علی کے سر جاتا ہے جنہوں نے شاندار باو¿لنگ کرتے ہوئے ایونٹ میں 13وکٹیں حاصل کیں۔گوجرانوالہ کے گلی محلے میں کرکٹ کھیل کر بڑے ہونے والے حسن علی نے 90 کی دہائی کی عظیم پاکستانی فاسٹ باو¿لرز کی جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس کو کھیلتے دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی تاہم وہ وقار یونس کے جارحانہ انداز اور فاسٹ باو¿لنگ کے بہت بڑے مداح تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرے کرکٹر بننے میں میرے بڑے بھائی عطاالرحمان کا بڑا ہاتھ ہے، انہوں نے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ تو نہیں کھیلی لیکن وہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور میں نے بھائی کو دیکھ ہی کرکٹ کھیلنا شروع کی۔23 سالہ باو¿لر نے بتایا کہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کئی مرتبہ اسکول سے چھٹی کی اور 2010 میں ان کے والدین نے اسی غلطی پر غصے میں آکر ان کی کرکٹ کی کٹ جلا دی تھی کیونکہ میں پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہا تھا ۔ ان کی والدہ انہیں وکیل بنانا چاہتی تھیں تاہم وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے کیونکہ ان کے اندر ایک جنون تھا۔حسن نے ایک مرتبہ اپنے بھائی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی میں برا موقع اس وقت آیا جب وہ 13 سال کے تھے۔بھائی نے مجھے کہا کہ وہ مجھے ایک اوور میں تین چھکے ماریں گے تاہم میں نے انہیں صرف ایک مارنے دیا جس پر تحفتاً انہوں نے مجھے پہلی سفید دی جسے میں نے اس وقت تک انتہائی سنبھال کر رکھا جب تک وہ گم نہ ہو گئی۔ اپنے بھائی کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے حسن نے بتایا کہ میرے بھائی نے کبھی اپنے لیے اسپائکس نہیں خریدے تاہم مجھے لا کر دئیے اور مجھے کرکٹ پر توجہ دینے کی لئے تحریک دیتے رہے۔اپنی زندگی کے ایک اور یادگار قصے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس وقت کا بھی بتایا کہ جب کرکٹ کو سنجیدگی سے نہ لینے پر ان کے بڑے بھائی نے وکٹ ان کے سر پر دے ماری تھی۔