Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا
    • پاکستانی رکشے فلپائن کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار
    • ٹیکسلا :پولیس گردی کا شکار ہونے والے نوجوان کی لعش سڑک پر رکھ کر عزیز واقارب واہل علاقہ احتجاج کرتے ہوئے ۔
    • کلرکہار میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،یوں میں تشویش کی لہر
    • زمین کے تنازع نے ایک ہی گھر کے تین چراغ بجھا دیے
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،10 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ دو نوجوان گرفتار
    • اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا بابر پارک کا دورہ
    • پینے کے صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل:گورنر پنجاب
    • فتح جنگ :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان میانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے:کمشنر راولپنڈی
    • تھانہ باہتر پولیس کا شادی کی تقریب میں جاری فحش ڈانس پر چھاپہ، 03 رقاصاؤں اور گرو سمیت 33 افراد گرفتار
    • فتح جنگ :تھانہ باہتر پولیس کی فحش محفل پر چھاپہ ،فحش گانوں پر رقص کرنیوالی رقاصائوں اور گرو سمیت33افراد گرفتار،سائونڈ سسٹم برآمد ۔
    • پٹرول لیوی پر حکومت’جماعت اسلامی کے حتمی مذاکرات 3نومبر کو ہوں گے
    • سی سی ڈی کی کارروائی، کوٹ فتح خان دوہرے قتل کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک
    • معزز عدالتوں نے چھے منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں
    • کے پی کے میں مدارس کیلئے نئی پریشانیاں پید کی جارہی ہیں اتحاد تنظیمات المدارس
    • حکومتی من و سلوی سے کام نہیں چلے گا، اپنے وسائل بڑھانا ہونگے، عبدالعلیم خان
    • اسلام آبا د میں سید بابر علی ایک صدی کا خراج تحسین کی تقریب رونمائی
    • جاپان کے سفیر کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانوی شاہ چارلیس کا دورہ کیریبین

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جارج ٹائون (آئی این پی) برطانیہ کے شاہ چارلس نے اپنے کیریبین خطے کے تیز رفتار دورے کے دوران گیانا میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور نوآبادیاتی دور میں ڈھائے جانے والے مظالم کا جائزہ لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے مطابق اگرچہ برطانوی بادشاہ کا تین کیریبین ممالک پر مشتمل یہ نو روزہ دورہ بنیادی طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ مبذول کرانے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا لیکن اس دورے کے دوران بھی غلامی کی تجارت اور نوآبادیاتی رعایا کے ساتھ برطانوی رویے کے اثرات نمایاں رہے۔ دارالحکومت جارج ٹائون کے ایک قبرستان میں شاہ چارلس نے گیانا کے وزیراعظم مارک فلپس کے ہمراہ ان فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے جنہوں نے آزادی سے قبل برطانیہ کے لیے جنگ لڑی تھی۔ اس کے بعد شاہ چارلس نے برطانوی نوآبادیاتی دور کے ایک ایسے مقام کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی افراد کو پھانسیاں دی جاتی تھیں اور ماضی کی ان ناانصافیوں کے اعتراف کے طور پر وہاں کچھ دیر خاموشی اختیار کی۔ سابق کالونیوں کے متعدد سربراہانِ مملکت برطانیہ سے نوآبادیاتی نظام اور غلاموں کی بین الاقوامی تجارت پر باضابطہ معافی کا مطالبہ کر چکے ہیں جس سے برطانوی شاہی خاندان صدیوں تک مستفید ہوتا رہا ہے۔ اگرچہ بادشاہ نے اس تاریخی حقیقت اور تلخ ماضی کو تسلیم کیا ہے لیکن انہوں نے تاحال باضابطہ معافی مانگنے سے گریز کیا ہے۔ برطانوی آئینی روایت کے مطابق باضابطہ معافی کا اعلان صرف برطانوی حکومت ہی کر سکتی ہے۔ایک چھوٹے احتجاجی مظاہرے کے دوران مقامی قانون ساز ٹیرنس کیمپل نے خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانیہ کی بیشتر دولت گیانا ہی سے حاصل کی گئی تھی۔ بادشاہ کے لیے یہ ایک مناسب وقت اور جگہ ہے کہ وہ اپنا دل بڑا کریں اور غلامی پر باضابطہ معافی کا اعلان کریں۔اس کے برعکس شاہی محل کا موقف ہے کہ کیریبین کے اس دورے کی تمام تر توجہ حال اور مستقبل کی ترجیحات، خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر مرکوز ہونی چاہیے۔تیل کی دولت سے مالا مال لیکن زیادہ تر جنگلات پر مشتمل چھوٹے سے ملک گیانا میں دی کنگز فانڈیشن ماحول دوست منصوبوں کی مالی معاونت کر رہی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا

      پاکستانی رکشے فلپائن کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار

      کلرکہار میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،یوں میں تشویش کی لہر

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.