Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
    • چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ
    • ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
    • کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق
    • الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
    • ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی
    • جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
    • اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
    • پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع
    • بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ
    • تلہ گنگ: نالہ گبھیر میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کا انکشاف
    • جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشگی وارننگ کے باوجود قدرتی آفات سے انسانی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے: مصدق ملک
    • 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
    • پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
    • راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
    • جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
    • نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آبا د میں سید بابر علی ایک صدی کا خراج تحسین کی تقریب رونمائی

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)ممتاز شخصیات، ادیبوں، پالیسی سازوں اور کاروباری رہنماں نے اسلام آباد میں سید بابر علی کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں محمد اظفر احسن کی تصنیف سید بابر علی: ایک صدی کا خراجِ تحسین کی رونمائی کی گئی۔ یہ کتاب پاکستان کے ممتاز صنعت کار، ماہرِ تعلیم اور سماجی خدمت گزار سید بابر علی کی زندگی اور قومی خدمات کا احاطہ کرتی ہے۔ تقریب کا اہتمام کارپوریٹ پاکستان گروپ اور نٹ شیل گروپ نے کیا تھا۔تقریب میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ کسی قومی ہیرو کو اس کی زندگی میں خراجِ تحسین پیش کرنے کی مثالیں بہت کم ملتی ہیں اور سید بابر علی ان چند خوش نصیب شخصیات میں شامل ہیں جنہیں اظفر احسن کی اس کتاب کی صورت میں یہ اعزاز حاصل ہوا۔معروف شاعر اور دانشور افتخار عارف نے سید بابر علی کے ساتھ اپنے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا، لوگ کاروبار، صنعت اور تعلیم کے شعبوں میں ان کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ زبان، ادب اور فنونِ لطیفہ کے لیے ان کی خدمات سے واقف ہیں۔ سید بابر علی نے زبانوں، ادب، خطاطی اور روایتی و علاقائی علم کے بیش بہا ذخیرے کو جس انداز میں محفوظ کیا ہے، دنیا میں شاید ہی کسی ایک فرد نے اس پیمانے پر ایسا کام کیا ہو۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز پیکیجز گروپ سے کیا اور انہیں سید بابر علی کی سرپرستی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اس گروپ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا، سید بابر علی کی ذہانت، فکری گہرائی، نقط نظر اور وژن آج بھی حیران کن ہے۔ لوگ ادارے قائم کرتے ہیں، لیکن سید بابر علی خود ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے 1980 کی دہائی میں سید بابر علی سے اپنی ابتدائی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سید بابر علی ایک نادر بصیرت کے حامل انسان تھے، جو وہ بھی مواقع دیکھ لیتے تھے جہاں دوسروں کی نظر نہیں پہنچتی تھی۔ صنعتی وژن سے لے کر پائیدار ترقی تک، وہ اپنے وقت سے بہت آگے تھے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سابق سربراہ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ دنیا میں کامیابی کی انفرادی مثالیں تو بہت ہیں، لیکن پائیدار ادارے قائم کرنے کی مثالیں نہایت کم ملتی ہیں۔ سید بابر علی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ایک نہیں بلکہ متعدد ایسے ادارے قائم کیے۔ پاکستان ایئر فورس کے سابق سربراہ (2015-2018) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اقتصادی ترقی اور تعلیم کے فروغ کے لیے سید بابر علی کی خدمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کو ان چند تعلیمی اداروں میں شمار کیا جنہیں عالمی سطح پر معیار اور برتری کے حوالے سے تسلیم کیا جاتا ہے اور جن کے قیام کا سہرا ایک فرد کے سر جاتا ہے۔ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے چیئرمین ندیم کرامت نے کہا کہ سید بابر علی پاکستان کے مالیاتی نظام کی تشکیل کرنے والی اہم شخصیات میں شامل رہے ہیں۔ عالمی بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور بینک آف امریکہ کے ساتھ ان کی طویل وابستگی نے ملک کے مالیاتی منظرنامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ پلینیٹو (Planetive) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عائلہ ماجد نے لمز میں اپنے تعلیمی دور اور سید بابر علی کے ساتھ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات پاکستان کے صنعتی اور تعلیمی ڈھانچے میں گہرائی تک پیوست ہیں۔ آخر میں کتاب کے مصنف محمد اظفر احسن نے بتایا کہ انہیں سید بابر علی کی جون میں آنے والی 100ویں سالگرہ کے تناظر میں یہ کتاب لکھنے کا خیال کیسے آیا۔ انہوں نے کہا کہ سید بابر علی کا فلسفہ دوسروں سے سیکھنے کا رہا ہے۔ انہوں نے کتاب کی تیاری میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کا بنیادی مقصد اور پیغام نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک اور مشعلِ راہ فراہم کرنا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

      چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ

      ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.