لاہور (این این آئی) گڑھی شاہو ریلوے پل کے قریب جی کے این (GKN) آر ایم سی ٹرین کا انجن ڈی ریل ہوگیا، جس کے باعث ریلوے ٹریفک کا نظام اور مین لائن کا روٹ متاثر رہا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جی کے این آر ایم سیٹرین 18 سے19 ویگنوں پر مشتمل لوڈ کے ساتھ صبح 5 بجکر 17 منٹ پر گڑھی شاہو سے روانہ ہوئی تھی۔ لائن نمبر ایک پر داخلے کے دوران انجن نمبر DE-4832 کا اگلا حصہ پٹڑی سے اتر گیا۔ ٹرین کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہونے سے ریلوے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ ڈی ریلمنٹ کے فوری بعد ریلوے کرین طلب کرلی گئی۔ ڈی ریل ہونے والے انجن کو دوبارہ پٹڑی پر لانے اور مین لائن کلیئر کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی ڈی ریلمنٹ کے باعث مین لائن کا روٹ متاثر رہا، جس کے بعد تمام اپ اور ڈان ٹرینیں لوپ لائن نمبر ایک سے گزارنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اپ اور ڈان ٹرینوں کو مناسب سگنلز کے تحت لوپ لائن نمبر ایک سے گزارا گیا۔ متعلقہ ریلوے سٹیشن پر یونیورسل پوائنٹس کی سہولت موجود ہے، جس کے باعث دونوں اطراف سے ٹرینوں کی آمدورفت ممکن ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مین لائن کی بحالی تک ٹرینوں کی آمدورفت متبادل لوپ لائن کے ذریعے جاری رہے گی۔
بریکنگ نیوز
- جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر کیخلاف آپریشن
- تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا
- پاکستانی رکشے فلپائن کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار
- ٹیکسلا :پولیس گردی کا شکار ہونے والے نوجوان کی لعش سڑک پر رکھ کر عزیز واقارب واہل علاقہ احتجاج کرتے ہوئے ۔
- کلرکہار میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،یوں میں تشویش کی لہر
- زمین کے تنازع نے ایک ہی گھر کے تین چراغ بجھا دیے
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،10 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ دو نوجوان گرفتار
- اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا بابر پارک کا دورہ
- پینے کے صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل:گورنر پنجاب
- فتح جنگ :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان میانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے:کمشنر راولپنڈی
- تھانہ باہتر پولیس کا شادی کی تقریب میں جاری فحش ڈانس پر چھاپہ، 03 رقاصاؤں اور گرو سمیت 33 افراد گرفتار
- فتح جنگ :تھانہ باہتر پولیس کی فحش محفل پر چھاپہ ،فحش گانوں پر رقص کرنیوالی رقاصائوں اور گرو سمیت33افراد گرفتار،سائونڈ سسٹم برآمد ۔
- پٹرول لیوی پر حکومت’جماعت اسلامی کے حتمی مذاکرات 3نومبر کو ہوں گے
- سی سی ڈی کی کارروائی، کوٹ فتح خان دوہرے قتل کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک
- معزز عدالتوں نے چھے منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں
- کے پی کے میں مدارس کیلئے نئی پریشانیاں پید کی جارہی ہیں اتحاد تنظیمات المدارس
- حکومتی من و سلوی سے کام نہیں چلے گا، اپنے وسائل بڑھانا ہونگے، عبدالعلیم خان
- اسلام آبا د میں سید بابر علی ایک صدی کا خراج تحسین کی تقریب رونمائی
