لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم نامعلوم افراد 2 کے ٹریلر کا مداح طویل عرصے سے انتظار کررہے ہیں جسے آخر کار ریلیز کردیا گیا۔2014 کی فلم نامعلوم افراد کامیاب ثابت ہوئی تو اور اس کے سیکوئل کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ فلم میں پاکستانی باکس آفس پر شاندار بزنس کرے گی۔فلم نامعلوم افراد میں فہد مصطفی، جاوید شیخ اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جو اس کے سیکوئل میں ایک اور مشکل میں گرفتار ہوگئے۔ٹریلر میں دکھایا گیا کہ یہ تینوں کیپ ٹان میں موجود ہیں، جہاں ایک امیر عرب شیخ دورہ کرتے ہیں، اس دوران ان کا سونے سے بنا کموڈ چوری ہوجاتا ہے۔اس فلم میں ہانیہ عامر اور عروہ حسین بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، تاہم ٹریلر میں ان دونوں اداکاراں کو بہت زیادہ پیش نہیں کیا گیا۔ٹریلر لانچ کے موقع پر فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے امید ظاہر کی کہ فلم نامعلوم افراد 2 بھی باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔