لاہور(شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد غلام علی نے کہا ہے کہ سر اور لے کوجاننے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے اوراسی کو دنیا پیار کرتی ہے ،پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کے چاہنے والے آہستہ آہستہ کم ہوتے جارہے ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں غلام علی نے کہا کہ غزل گائیکی میں استاد برکت علی خان ، مہندی حسن ، فریدہ خانم اور میڈم نور جہاں کی شخصیت سے بہت متاثرہوں یہ سچے سروں کے ساتھ گاتے تھے جبکہ بھارت میںآشابھوسلے اورلتاجی کمال کی فنکارہ ہیں مگریہ میر ی ذاتی رائے ہے کہ ہر پھول کی مختلف خوشبو ہوتی ہے۔